ریاض ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سعودی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی شوہروں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کی اولاد کو شہریت دینے کے قانون میں نظر ثانی کے مسودے کی منظوری دیدی ہے ۔ مجلس شوریٰ کی کمیٹی کے سربراہ جنرل علی التمیمی نے بتایا ہے کہ مجلس شوریٰ نے غیر ملکی سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کی اولاد کو شہریت دینے کے قانون میں نظر …
سعودی خواتین کی غیر ملکی اولاد کو شہریت دینے پر غور

مزید خبریں
ریاض ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) سعودی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی شوہروں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کی اولاد کو شہریت دینے کے قانون میں نظر ثانی کے مسودے کی منظوری دیدی ہے ۔ مجلس شوریٰ کی کمیٹی کے سربراہ جنرل علی التمیمی نے بتایا ہے کہ مجلس شوریٰ نے غیر ملکی سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کی اولاد کو شہریت دینے کے قانون میں نظر ثانی کی سفارش منظور کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مجلس شوریٰ کے آئندہ اجلاس میں نظر ثانی کا مسودہ پیش کیا جائے گا جس پر ارکان شوریٰ غور و خوض کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی خواتین کی غیر ملکی اولاد سعودی عرب کا بنیادی سماجی مسئلہ ہے۔مجلس شوریٰ اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ سعودی خواتین کی غیر ملکی اولاد کو کیا سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی شہریت کے قوانین کے مطابق غیر ملکی سے شادی کرنے والی سعودی خاتون کی اولاد کو سعودی شہریت نہیں دی جاتی۔ وہ باپ کی شہریت پر رہتے ہیں۔








