برازیلیا ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) برازیل کی ایک عدالت نے کسی وقت برازیل کے سب سے امیر شخص رہے آئیک بتستا کو 'انسائڈر ٹریڈنگ' کے معاملے میں 8 سال اور سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔مقامی اخبار او گلوبو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریو ڈی جینرومیں واقع اعلیٰ وفاقی عدالت نے بتستا کو پیر کو انسائڈر ٹریڈنگ کے معاملے میں مجرم پایا، 62 سالہ …
برازیل کے امیرترین شخص کو 8 سال 7 ماہ قید کی سزا

مزید خبریں
برازیلیا ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) برازیل کی ایک عدالت نے کسی وقت برازیل کے سب سے امیر شخص رہے آئیک بتستا کو ‘انسائڈر ٹریڈنگ’ کے معاملے میں 8 سال اور سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔مقامی اخبار او گلوبو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریو ڈی جینرومیں واقع اعلیٰ وفاقی عدالت نے بتستا کو پیر کو انسائڈر ٹریڈنگ کے معاملے میں مجرم پایا، 62 سالہ بتستا کو اپنی جہاز ساز کمپنی او ایس ایس میں شیئرفروخت کرنے کے لیے مارکیٹ میں جوڑتوڑ کرنے اور خفیہ معلومات کو استعمال کرنے کا مجرم ٹھہرایا گیا۔ عدالت نے بتستا کو 2.85 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بتستا کو 2018ء میں سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر رشوت دینے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔فوربز میگزین کے مطابق 2012ء میں بتستا تقریبا 30 ارب ڈالر کی املاک کے ساتھ برازیل کے سب سے امیر اور دنیا کے امیر افراد میں سے ایک تھے۔








