آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد101900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16400 کیوسک اور اخراج16400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد101900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16400 کیوسک اور اخراج16400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15100 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد32800 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1530.04 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.932 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں