پاپوا نیوگنی، جزائر بسمارک میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا ، ہزاروں افراد نقل مکانی

پاپوانیو گینی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مغربی بحراوقیانوس میں پاپوا نیوگنی کے شمال مشرقی ساحلی جزائر بسمارک میں واقع آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ مقامی ادارہ رابائول والکینو آبزرویٹری کے مطابق بسمارک جزائر میں آتش فشاں پہاڑ مائونٹ اولاوون کے قریبی علاقوں میں پیر کو زمین میں لرزش محسوس کی گئی جس کے بعد منگل کی صبح ساڑھے …

پاپوانیو گینی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مغربی بحراوقیانوس میں پاپوا نیوگنی کے شمال مشرقی ساحلی جزائر بسمارک میں واقع آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ مقامی ادارہ رابائول والکینو آبزرویٹری کے مطابق بسمارک جزائر میں آتش فشاں پہاڑ مائونٹ اولاوون کے قریبی علاقوں میں پیر کو زمین میں لرزش محسوس کی گئی جس کے بعد منگل کی صبح ساڑھے 4 بجے آتش فشاں پھٹ گیا جس کے باعث لاوا باہر آنے سے دھوئیں کے بادل سینکڑوں میٹر کی بلندی تک دکھائی دیئے جبکہ پہاڑکا دہانہ پھٹنے اور گیس کے اخراج کی آواز بھی قریبی علاقوں میں سنائی دی گئی۔ آبزرویٹری کے مطابق دھوئیں سے اٹھنے والی راکھ سے قریبی صوبہ ویسٹ نیو بریٹین کا دارالحکومت کمبے متاثر ہو سکتا ہے جبکہ آتش فشانی عمل سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے جارہے ہیں۔ ویسٹ نیو بریٹین ڈیزاسٹر آفس نے بتایا کہ گزشتہ آتش فشاں پھٹنے سے قریبی علاقوں کے زیادہ تر متاثرین ابھی بھی انخلاء کے مراکز میں موجود ہیں اور جو اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تھے انہیں منگل کو آتش فشاں پہاڑ مائونٹ اولاوون پھٹنے سے دوبارہ اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے۔