زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی،گھروں،مال مویشیوں کے لئے زرتلافی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا، متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی،گھروں،مال مویشیوں کے لئے زرتلافی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا، متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں،متاثرہ خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے زلزلہ سے متاثرہ کشمیری عوام کو نیا حوصلہ ملا ہے، ان کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس ادا کرے گی، مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کیلئے 2 لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ 1لاکھ روپے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ38سکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں ، زلزلہ سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہو گی، زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال بھی حصہ ڈالے گا، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے۔ تاجر برادری کو زلزلہ سے متاثرہ دکان پر 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ،حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی۔

مزید خبریں