اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو 8 لاکھ 22 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، برطانوی وزیر اعظم کا خطاب 1,50,596مرتبہ دیکھا گیا

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو یو ٹیوب پر 8 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو دیگر عالمی رہنمائوں کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے جبکہ اس فہرست میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں۔ وڈیوشیئرنگ کے حوالہ …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو یو ٹیوب پر 8 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو دیگر عالمی رہنمائوں کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے جبکہ اس فہرست میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں۔ وڈیوشیئرنگ کے حوالہ سے دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں 27 ستمبر کو کئے گئے خطاب کو 8,22,495 مرتبہ دیکھا گیا جو دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جنرل اسمبلی کے اس اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو 5,54,431 مرتبہ، ایران کے صدر حسن روحانی کے خطاب کو 4,15,030، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے خطاب کو، 3,73,630بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے خطاب کو3,33,533 ،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے خطاب کو2,27,502 اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خطاب کو 1,50,596مرتبہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں