اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بریسٹ کینسر سے آگاہی فراہم کرنے والی تنظیم پنک ربن پاکستان نے ’پنک ٹوبر‘ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پنک ربن پاکستان گزشتہ 15 سال سے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا فرائض انجام دے رہی ہے۔ اکتوبر چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے مختص کیا گیا مہینہ ہے جس میں اس …
تنظیم پنک ربن پاکستان نے ’پنک ٹوبر‘ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بریسٹ کینسر سے آگاہی فراہم کرنے والی تنظیم پنک ربن پاکستان نے ’پنک ٹوبر‘ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پنک ربن پاکستان گزشتہ 15 سال سے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا فرائض انجام دے رہی ہے۔ اکتوبر چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے مختص کیا گیا مہینہ ہے جس میں اس بیماری کے اسباب، علامات، تشخیص اور علاج کے متعلق عوام کو شعور فراہم کیا جاتا ہے۔ پنک ربن کی اس مہم کا مقصد عورتوں اور نوجوان لڑکیوں کی کثیر تعداد تک رسائی حاصل کرکے ان کو اس بیماری سے متعلق تعلیم فراہم کرنا ہے جس کے باعث وہ اور ان کے پیار ے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔ اس سال اس مسئلے کی نوعیت اور شدت کو سمجھتے ہوئے حکومت پاکستان بھی پنک ربن کے ساتھ اس آگاہی مہم میں بھر پور حصہ لے گی۔ پنک ربن حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر اس تیزی سے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانے کے لے پر عزم اور پر امید ہے۔ پنک ربن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے اس سال کی مہم کے مرکز ی خیال کا خلاصہ کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کی مہم ”خود کو بہتر بنانے“ کے حوالے سے ہے جس میں وہ عورتوں کی صحت، خوبصورتی اور اعتماد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز کو یکسان بنائیں، اس بات کو اجاگر کریں کہ کسی کی صحت برقرار رکھنا کس طرح اس کی خوبصورتی اور اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس پیغام کے ساتھ وہ پاکستان میں تمام خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرامید ہیں۔








