مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سندھ حکومت کے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی کو انتہائی احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے صوبے کے ماحولیاتی آلودگی کو بڑی حد تک روکنے اور لوگوں کی صحت پر انتہائی مثبت اثرات ہونگے۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سندھ حکومت کے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی کو انتہائی احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے صوبے کے ماحولیاتی آلودگی کو بڑی حد تک روکنے اور لوگوں کی صحت پر انتہائی مثبت اثرات ہونگے۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگ کا استعمال ماحولیاتی آلودگی اور لوگوں کی صحت پر مختلف منفی اثرات کی اہم وجہ ہیں اور اس کے استعمال کو مکمل طور پر روکے بنا ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے مختلف امراض کے پھیلاو پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ گذشتہ ماہ حکومت سندھ نے وفاق حکومت کی پیروی کرتے ہوئے، صوبے بھر میں پلاسٹک بیگ کے استعمال، خریدوفروخت اور مینوفیکچرنگ پر 27ستمبر سے پابندی عائد کردی ہے۔ وفاقی وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ 55 ارب سے زیادہ ماحول دشمن پلاسٹک بیگ استعمال ہوتی ہیں اور اس میں سالانہ 15 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری حسن ناصرجامی نے کہا کہ صوبہ سندھ کا پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی سے صوبے میں سالڈ ویسٹ کے انتہائی سنگین مسئلے پر صوبائی حکومت کو کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں