مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بند کرنا ہوں گے،ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کے حوالہ سے آواز بلند کرنے کی وجہ سے معاملہ عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ زلفی بخاری نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کے حوالہ سے آواز بلند کرنے کی وجہ سے معاملہ عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ زلفی بخاری نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بند کرنا ہوں گے، زیادہ دیر تک ظلم کا نظام قائم نہیں رہ سکتا، کشمیر کے معصوم بچوں کا محاصرہ کرکے آزادی کی آواز کو زیادہ دیر تک نہیں دبایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید خبریں