وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، …

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ہارٹیکلچر ، سیاحت ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے بلوچ بہن بھائیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباءو طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کا ہسپتال قائم کرے گی اور اس ضمن میں دو ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہو گی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں میر چا کر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں اور میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کو خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے اور مقبرے سے ملحقہ سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی و مرمت کی جائے گی۔

مزید خبریں