وزیراعلیٰ پنجاب سے قطر کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطر کے سفیر نے زراعت ، لائیوسٹاک اور ہاﺅسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے …

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطر کے سفیر نے زراعت ، لائیوسٹاک اور ہاﺅسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل صوبہ بنادیاہے اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں اورقطر کے سرمایہ کار سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے،زراعت ،لائیوسٹاک او رہاﺅسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ قطر کے سرمایہ کاروں کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اورسرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں ایک چھت تلے مہیا کی گئی ہیں۔قطر کے سفیر