وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ، عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں امریکہ کی قونصل جنرل کیتھرین روڈیگائز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر …

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں امریکہ کی قونصل جنرل کیتھرین روڈیگائز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی قونصل جنرل کو پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہمارا ایجنڈا صرف کام، کام ، کام اور عوام کی خدمت ہے۔پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے انقلابی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں