وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی پریس کانفرنس

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ چونیاں میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ‘- میں جلد پریس کانفرنس کرنا چاہتا تھا تا ہم پھر کچھ شواہد کی تصدیق کیلئے پریس کانفرنس میں تاخیر کی گئی‘ اب 200 فیصد تصدیق ہو چکی ہے کہ زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے کے واقعہ …

لاہور۔یکم اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ چونیاں میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ‘- میں جلد پریس کانفرنس کرنا چاہتا تھا تا ہم پھر کچھ شواہد کی تصدیق کیلئے پریس کانفرنس میں تاخیر کی گئی‘ اب 200 فیصد تصدیق ہو چکی ہے کہ زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے کے واقعہ میں ایک ہی ملزم ملوث ہے‘ ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے کے ذریعے ملزم کو شناخت کیا گیا ہے ‘ 1649 مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی جبکہ 1543 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے‘ قتل میں ملوث ملزم کا نام سہیل شہزاد ولد محمد اسلم ہے ‘ 27 سالہ ملزم کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا‘ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی‘ تمام قانو نی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں ‘پراسیکیوٹرجنرل کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ خودکیس کی پیروی کریں گے‘ میں خود ذاتی طور پر کیس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لوں گا‘ غمزدہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے‘چونیاں کو سیف سٹی پراجیکٹ سے منسلک کرنے کا حکم دے دیاہے‘چونیاں میں سپیشل برانچ کی نفری میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے‘ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن سنٹر بنایا جائے گا‘ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے موثر قانون سازی کی جائے گی‘سوگوار خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں گے -وہ وزیر اعلی آفس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے

مزید خبریں