سڈنی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) آسڑیلیا میں 9کروڑ 60 لاکھ سال قبل زمین پر رہنے والے ڈائنو سار نما جانور پیٹروسار کی باقیات دریافت کر لی گئیں۔قدیم جانوروں کے علم کے آسڑیلوی ماہرین کے مطابق یہ پیٹروسار لمبے پر بھی رکھتا تھا جن کا پھیلائو 4 میٹر تک کا تھا اسی نسبت سے اس کو "آئرن ڈریگن" کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیٹروسار کی …
آسٹریلیا 9کروڑ 60 لاکھ سال قبل زمین پر رہنے والے پیٹروسار کی باقیات دریافت

مزید خبریں
سڈنی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) آسڑیلیا میں 9کروڑ 60 لاکھ سال قبل زمین پر رہنے والے ڈائنو سار نما جانور پیٹروسار کی باقیات دریافت کر لی گئیں۔قدیم جانوروں کے علم کے آسڑیلوی ماہرین کے مطابق یہ پیٹروسار لمبے پر بھی رکھتا تھا جن کا پھیلائو 4 میٹر تک کا تھا اسی نسبت سے اس کو "آئرن ڈریگن” کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیٹروسار کی باقیات کے آثار کی نشاندہی ریاست کویئنز لینڈ میں ایک مقامی کسان باب الیوٹ نے 2017 میں کی تھی۔نشان زدہ جگہ کی کھدائی میں پیٹروسار کا جبڑا ، کھوپڑی ، ریڑھ کی ہڈی کے کچھ حصے،ٹانگوں کی ہڈیاں اور دانت ملے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس سے قبل آسڑیلیا میں اتنی اچھی حالت میں کسی قدیم جانور کی اسقدر مکمل اور زیادہ باقیات نہیں ملیں۔کھدائی اور دریافت کے اس پروجیکٹ کی قیادت آسٹریلین ایج آف ڈائناسار میوزیم (اے اے او ڈی)اور سوینبرن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کی ہے۔پٹیروسارس در حقیقت ایک بہت ہی کامیاب نوع کی نسل تھی جو تقریبا 150 ملین سال زمین پر آباد رہی۔








