سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا عراقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان بات چیت پر زور

اقوام متحدہ ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عراقی حکومت اور مظاہرین سے بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عراق کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور مظاہرین کو بات چیت …

اقوام متحدہ ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عراقی حکومت اور مظاہرین سے بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عراق کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور مظاہرین کو بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے کہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہاں بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ انتونیوگوٹریس وہاں تشدد میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہاں تشدد کی جگہ امن قائم ہونا چاہئے۔