صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک سے ایوان صدر تک ریلی

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک سے ایوان صدر تک ریلی کی قیادت کی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مل کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے بھی خواتین کے ساتھ ملکر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک سے ایوان صدر تک ریلی کی قیادت کی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مل کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے بھی خواتین کے ساتھ ملکر ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید الرحمن سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ ریلی میں وکلائ، طالب علموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔