اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بورڈ کو پروگرام میں متعارف کرائے جانے والے گورننس اور بہتر شفاف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بینکاری معاہدوں کوشفاف ادائیگی کے نظام میں ایک اہم قدم قرار دیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت بورڈ اجلاس
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بورڈ کو پروگرام میں متعارف کرائے جانے والے گورننس اور بہتر شفاف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بینکاری معاہدوں کوشفاف ادائیگی کے نظام میں ایک اہم قدم قرار دیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں جمعہ کو منعقد ہونے والے بورڈ اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی، ظفر خان، عاطف باجوہ، خانور ممتاز، اشفاق حسن، قاضی عظمت عیسی اور سرکاری محکموں کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ بورڈ نے متعدد ایجنڈوں پر غور کیا جن میں ایل او سی کے قریب متاثرین کو ایمرجنسی ریلیف پیکج کی فراہمی شامل ہے۔ قومی اہمیت کے پیش نظر بورڈ نے ایل او سی کے نزدیک رہائش رکھنے والے افراد کیلئے ایمرجنسی ریلیف پیکج کی منظوری دی اور وفاقی کیبنیٹ کی منظوری کیلئے سفارشات بھیجنے کی ہدایت دی۔ بورڈ نے تعلیم کیلئے مشروط مالی معاونت کے پروگرام کو مزید 50اضلاع تک وسیع کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کیا جاسکے۔ احساس فریم ورک کے تحت بورڈ نے بچیوں کے وظیفہ کو 750/-روپے سے بڑھا کر 1000/-روپے کرنے کی منظوری دی تاکہ والدین اپنی بچیوں کو سکول بھیجیں۔ وزیر اعظم کے سٹنٹنگ اور غذائی قلت کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے بورڈ نے غریب ماﺅں اور ان کے بچوں کیلئے غذائیت سے بھر پور خوراک کے پیکٹ مہیا کرنے کے حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری بھی دی۔یہ منصوبہ گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اورخیبر پختونخواہ ضم شدہ اضلاع سمیت ہر صوبے کے ایک ضلع میں شروع کیا جائیگا۔ کفالت پروگرام کے تحت ون وومن ون اکاﺅنٹ حکمت عملی کو بھی منظور کیا گیا تاکہ پانچ ملین سے زائد خواتین کو سیونگ اکاﺅنٹ کی سہولت مہیا کیا جاسکے۔ یہ اکاﺅنٹس بینک الفلاح اور حبیب بینک کیساتھ کئے گئے معاہدوں کے مطابق آئندہ تین ماہ کے اندر کھول دیئے جائیں گے۔









