اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے یہاں خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور کھیل محمد عاطف خان نے ملاقات کی جس کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کو خیبرپختونخوا میں آئندہ ہونے والی کھیلوں کی 6 روزہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور انہیں اس سلسلہ میں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور کھیل محمد عاطف خان کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے یہاں خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور کھیل محمد عاطف خان نے ملاقات کی جس کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کو خیبرپختونخوا میں آئندہ ہونے والی کھیلوں کی 6 روزہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور انہیں اس سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستان ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ ہونے والا سپورٹس گالا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت ساکھ اور روشن چہرے کو اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چھ روزہ سرگرمیوں کو جامع طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد عاطف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ سپورٹس مین وزیراعظم ملا جو کہ کھیلوں کے خود بھی بڑے مداح ہیں۔









