اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اگر آ ئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے۔احتجاج سیاسی حق ہے اگر آ ئین اور سپریم کورٹ کے …
فضل الرحمان اگر آ ئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اگر آ ئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے۔احتجاج سیاسی حق ہے اگر آ ئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں،حکومت مذاکرات بھی کریگی لیکن مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیںگے اور نہ احتساب پر ڈیل ہوگی نہ کوئی شہر بند ہوگا۔









