علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل کتب نے شیڈول کے مطابق کتابوں کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے کام تیز کردیا

اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل کتب نے تعلیمی سرگرمیوںکے کیلنڈر میںمقررشدہ شیڈول کے مطابق کتابوں کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ، میٹرک کے 38 جبکہ ایف اے پروگرام کے 68 ہزار طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ و میلنگ میاں محمد ریاض کے مطابق میلنگ سیکشن کے کارکن 2 شفٹوں …

اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل کتب نے تعلیمی سرگرمیوںکے کیلنڈر میںمقررشدہ شیڈول کے مطابق کتابوں کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ، میٹرک کے 38 جبکہ ایف اے پروگرام کے 68 ہزار طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ و میلنگ میاں محمد ریاض کے مطابق میلنگ سیکشن کے کارکن 2 شفٹوں میں صبح 8 بجے سے شام 7بجے تک کام میں مصروف رہتے ہیں، اب تک میٹرک کے 38 ہزار جبکہ ایف اے پروگرام کے 68 ہزار طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو فرائض کی بروقت انجام دہی کی سختی سے ہدایت کی ہے تاکہ کسی ایک بھی طالب علم کی جانب سے کسی بھی تدریسی کام کے لیٹ ہونے کی شکایت موصول نہ ہو، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سمسٹر کے داخلے جاری ہیں اور طلبہ کو کتابیں بھی ملنا شروع ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے کیلنڈر کی تیاری اور اِس پر عملدرآمد کرانے سے یقینابہتر نتائج برآمد ہوں گے اور یونیورسٹی پر طلبہ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میٹرک اور ایف اے پروگرام میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے، داخلہ ارسال کرنے والے وہ امیدوار جن کو ابھی کتب موصول نہیں ہوئیں کچھ دن انتظار کریںانہیں جلد کتب موصول ہوجائیں گی۔