اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے متحرک سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر بھر پور انداز سے اجاگر کیا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میںخطاب ایک اہم سنگ میل ثابت ہواہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارآل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئرفیض …
موجودہ حکومت نے متحرک سفارتکاری سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کیا، علی امین خان گنڈا پور
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے متحرک سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر بھر پور انداز سے اجاگر کیا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میںخطاب ایک اہم سنگ میل ثابت ہواہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارآل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئرفیض نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیاجنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور بلخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے اور دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری کرفیو درحقیقت کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں بھارتی مظالم کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا اور اس مسئلے سے علاقائی اور عالمی امن کو لاحق خطرات کے حوالے سے پوری دنیا کو خبردار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھر پور احتجاج بھی کیا ۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر فیض نقشبندی نے وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی کے خطاب پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب کو مقبوضہ کشمیر میں بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی اور اس خطاب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں حق خودارایت کے حصول کا عزم اور بھی مضبوط ہوا ۔









