ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قیصر سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کشمیر ی عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسلم امہ اور کشمیر ی …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کشمیر ی عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسلم امہ اور کشمیر ی عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔یہ باتیںانہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قیصر سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ہفتہ کو استنبول میں خطے کے ممالک کی تیسری اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کشمیر کے صورتحال، امہ کو درپیش چیلنجزاور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی پاکستان کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسلم امہ اور کشمیر ی عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی کشمیر ی عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین سے آرٹیکلز370اور 35الف کا خاتمہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم و بربریت کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ ترک صدر نے کہا کہ تمام مذاہب دہشتگردی اور انتہاپسندی کی نفی کرتے ہیں ،دہشتگردی اور انتہاپسندی کو کسی بھی مذہب سے منسلک کرنا قابل مذمت ہے۔