اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان (کل) اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ان کے خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کے اقدامات کا حصہ ہے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری …
وزیراعظم عمران خان (کل) ایران کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان (کل) اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ان کے خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کے اقدامات کا حصہ ہے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران خلیج میں امن و سلامتی سے متعلق امور کے علاوہ اہم علاقائی پیشرفتوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ وزیراعظم عمران خان کا رواں سال کے دوران ایران کا دوسرا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ستمبر 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر بھی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔








