سی فئیرز ملک کیلئے قیمتی زرِمبادلہ کماتے ہیں‘سی فئیرز ہمارا افرادی اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ سی فئیرز ملک کیلئے قیمتی زرِمبادلہ کماتے ہیں‘سی فئیرز ہمارا افرادی اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے، مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کو چیلنج کے طور پر لے کر حل کر رہا ہوں‘ فلپین کی مثال ہمارے سامنے ہے، بین الاقوامی سی فئیرز مارکیٹ کا بیس فی …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ سی فئیرز ملک کیلئے قیمتی زرِمبادلہ کماتے ہیں‘سی فئیرز ہمارا افرادی اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے، مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کو چیلنج کے طور پر لے کر حل کر رہا ہوں‘ فلپین کی مثال ہمارے سامنے ہے، بین الاقوامی سی فئیرز مارکیٹ کا بیس فی صد فلپین سے تعلق رکھتا ہے۔.ہفتہ کوترجمان وزارتِ بحری امورکی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے سی فیئرز کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات رنگ لانے لگے‘ وزارت سنبھالتے ہی علی زیدی نے شکایات کے تدارک کیلئے ہاٹ لائن قائم کی‘ اس سے پہلے سی فیئرز کے مسائل نہ تو کبھی سنے گئے تھے اور نہ ہی سنجیدگی سے ان کا حل تلاش کیا گیا‘ اگست میں تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وفاقی وزیر نے سی فیئرز کے مسائل سننے کیلئے ان سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلہ میں دوسری ملاقات نومبر 2019 میں ہوگی۔مشین ریڈ ایبل ایس آئی ڈی کارڈ کے اجراع کا بندوبست ہنگامی بنیادوں پہ نادرا کے تعاون سے کیا گیا جبکہ اس کا مستقل سسٹم نادرا کے تعاون سے عمل میں آ رہا ہے، اس منصوبے کیلئے انیس ملین کا فنڈ جاری ہو چکا ہے‘ شپنگ آفس سے متعلق بد انتظامی کی شکایات کو انتظامی تبدیلیاں لا کر فوری دور کیا گیا‘ سی فئیرز کی سہولت کیلئے آن لائن انٹر فیس بنا یا گیا ہے جو کہ نومبر میں لانچ کر دیا جائے گا۔