وفاقی وزیر آبی وسائل کا حاصل پور کے 5 سالہ واجد علی کی آنکھوں کی پر اسرار بیماری سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا‘ علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے حاصل پور میں محنت کش کے 5 سالہ بیٹے واجد علی کی آنکھوں کی پر اسرار بیماری سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیاہے۔ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق حاصل پور میں محنت کش کا 5 سالہ بیٹا واجد …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے حاصل پور میں محنت کش کے 5 سالہ بیٹے واجد علی کی آنکھوں کی پر اسرار بیماری سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیاہے۔ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق حاصل پور میں محنت کش کا 5 سالہ بیٹا واجد علی آنکھوں کی پر اسرار بیماری میں مبتلاہے ،بچے کے والدین نے علاج کیلیے مدد کی اپیل کی تھی۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بچے کی آنکھوں کے علاج سے متعلق خبر پر علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیاہے ۔انہوں نے کہاہے کہ والدین سے رابطہ کر کے بچے کو علاج کیلئے لاہور لائیں گئے،لاہور میں بچے کا علاج ممکن نہ ہو سکا تو جہاں ممکن ہوا وہاں سے علاج کروائیں گے، فیصل واوڈانے کہاکہ آنکھوں کی پر اسرار بیماری میں مبتلا بچے واجد علی کا علاج اپنی نگرانی میں کراﺅں گا۔