اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 17 اکتوبر کو ملک بھر کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام (پی ایم وائی پی) کے "کامیاب جوان پروگرام" کا افتتاح کریں گے۔اتوار کو اپنے بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ وہ وزیر اعظم یوتھ افیئرز …
نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح 17 اکتوبر کو ہوگا، معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزمحمد عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 17 اکتوبر کو ملک بھر کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام (پی ایم وائی پی) کے "کامیاب جوان پروگرام” کا افتتاح کریں گے۔اتوار کو اپنے بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ وہ وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا نتیجہ خیز کردار ادا کرسکیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام کے تحت تعلیم ، ہنر کی تربیت اور کاروباری سرگرمیوں سیمت نوجوانوں کے لیے دیگر بہت سے منصوبوں اور اقدامات کا آغاز کیا جائے گا ۔عثمان ڈار نے کہا کہ 17 اکتوبر کو وزیر اعظم یوتھ افیئرز پروگرام کے آغاز کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کا بیشتر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا حکومت کی ترجیح ہے کہ وہ ان کو ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے معاشی طور پر مضبوط بنایا جائے ۔








