وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کا اجلاس

پشاور۔13 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں مزید چھ مختلف صوبائی شاہراہوں کی پراونشلائزیشن کی منظوری دی گئی ہے ۔ اجلاس میں پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کی منظوری دی گئی ، بجٹ کا تخمینہ.360 4693 ملین روپے ہے ۔اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے سڑکوں کی بحالی کے پلان برائے 2019-20 کی بھی …

پشاور۔13 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں مزید چھ مختلف صوبائی شاہراہوں کی پراونشلائزیشن کی منظوری دی گئی ہے ۔ اجلاس میں پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کی منظوری دی گئی ، بجٹ کا تخمینہ.360 4693 ملین روپے ہے ۔اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے سڑکوں کی بحالی کے پلان برائے 2019-20 کی بھی منظوری دی گئی جس کا تخمینہ 2032.80 ملین روپے ہے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری و بحالی کیلئے مجوزہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اُنہوںنے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور دیگر پسماندہ علاقوں کی مصروف اور بڑی شاہراہوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ذرائع آمد ورفت کی مطلوبہ معیار کے مطابق بہتری حتمی مقصد ہونا چاہیئے جس سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سیاحت کے فروغ اور صنعت و سرمایہ کاری کی بحالی میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی ۔ خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کا 17 واں اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، وزیرزراعت و لائیو سٹاک محب اﷲ خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، محکمہ خزانہ اور مواصلات کے انتظامی سیکرٹریز ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کو کونسل کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد سے آگاہ کیا گیا۔