پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بلیک میل کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں تاکہ انہیں ملک میں جاری احتساب کے عمل سے ریلیف مل سکے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معشیت مستحکم ہو …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بلیک میل کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں تاکہ انہیں ملک میں جاری احتساب کے عمل سے ریلیف مل سکے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معشیت مستحکم ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان سیاسی فواہد حاصل کرنے کیلئے مدارس کے بچوں کو استعمال کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے اتورا کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جیسے سیاسی قائد کو دھرنوں، سازشوں اور دیگر غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوانی کے خلاف احتساب نہیں رکے گا کیوں کہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی بہادر اور دیانتدار قیادت میں اپوزیشن کے لاک ڈاو¿ن اور دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عام لوگوں کے مسائل اٹھانے کے بجائے اپنے ذاتی ایجنڈوں کے تحفظ کے لئے شور شرابا کر رہی ہے۔