مولانا فضل الرحمن اسلام اور کشمیر کاز کو سبوتاز کرنے سے باز رہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام اور کشمیر کاز کو سبوتاز کرنے سے باز رہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ کی …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام اور کشمیر کاز کو سبوتاز کرنے سے باز رہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کے دوران اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے سے گریز کرنا چاہیے، ریاست کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔