اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ ایران تعلقات میں بہتری آنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے ساتھ ایران کے موجودہ تعلقات ایران کی طرف سے مشترکہ جامع لائحہ عمل جس کو ایران ایٹمی معاہدہ بھی کہا جاتا ہے، سے نکلنے کے بعد صدر ٹرمپ کی طرف سے دباﺅ ڈالنے کے سلسلہ میں لگائی گئی پابندیوں کے بعد کم ترین سطح …
امریکہ ایران تعلقات میں بہتری آنے بارے پر امید ہوں ، وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ ایران تعلقات میں بہتری آنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے ساتھ ایران کے موجودہ تعلقات ایران کی طرف سے مشترکہ جامع لائحہ عمل جس کو ایران ایٹمی معاہدہ بھی کہا جاتا ہے، سے نکلنے کے بعد صدر ٹرمپ کی طرف سے دباﺅ ڈالنے کے سلسلہ میں لگائی گئی پابندیوں کے بعد کم ترین سطح پر آ ئے ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے ”سی این این“ پروگرام میں میزبان بیکی اینڈرسن کے ساتھ منگل کی شب مختصر انٹرویو میں کہا کہ ان کے دورہ امریکہ میں امریکی صدر نے انہیں (وزیراعظم) سے درخواست کی تھی کہ انہیں امریکہ اور ایران کے درمیان سہولت کاری کی کوشش کرنی چاہیے اور انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے امریکی پیش کش کے بارے میں بات کیہے ۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی چونکہ صورتحال بن رہی ہے اس لئے وہ زیادہ تفصیل میں نہیں جائیں گے، آئیں ہم دیکھیں کہ یہ صورتحال کس طرف جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک زیادہ تفصیل سے بات نہیں کر سکتا جب تک کہ دونوں طرف سے کوئی جواب نہ ملے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک (امریکہ، ایران) کے درمیان تعلقات بہت زیادہ پیچیدہ ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ دونوں اطراف صورتحال کو حقیقی معنوں میں سمجھ رہی ہیں۔ امریکی صدر کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام اکثر ان پر تنقید کرتے ہیں تاہم میرا خیال ہے کہ ان کی جو بات مجھے پسند ہے وہ یہ ہے کہ ٹرمپ جنگوں پر یقین نہیں رکھتے۔








