اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) پائپ لائن کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای او اور چیئرمین مراد امانوو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں وزیر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاپی پائپ لائن کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای او اور چیئرمین مراد امانوو سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) پائپ لائن کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای او اور چیئرمین مراد امانوو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ کو ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن منصوبے کی پیش رفت سے بھی آ گاہ کیا گیا۔ سی ای او تاپی کمپنی نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ میزبان حکومت کی طرف سے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اور تاپی کمپنی کے مابین مذاکرات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقرےشی نے کہا کہ تیل اور گیس کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی ملکی معیشت کو آگے لے جانے کے لئے بہت اہم ہے اس لئے حکومت معاشی ترقی کے لئے توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔








