کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ملت لیاقت …
لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مزار پر حاضری

مزید خبریں
کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ملت لیاقت علی خان کا آج 68 واں یوم شہادت ہے جس وژن کو لے کر لیاقت علی خان، قائد اعظم سمیت دیگر لوگ چلے تھے ہم اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے لیکن پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں کیونکہ قائد اعظم کا وژن تھا کہ تمام مذاہب اور قوم کو ساتھ لے کر چلیں گے، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو گا۔








