انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

53

کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھے4 ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر155.95روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔