ریاض ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کی جانب سے اپنے حصص کی فروخت دسمبر یا جنوری میں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابقآرامکو اپنے مالی وسائل میں اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اپنے کل حصص کا چند فیصد پبلک آفر کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر نومبر کے دوران عملدرآمد کا …
آرامکوکے حصص کی فروخت دسمبر یا جنوری میں کیے جانے کا امکان

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کی جانب سے اپنے حصص کی فروخت دسمبر یا جنوری میں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابقآرامکو اپنے مالی وسائل میں اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اپنے کل حصص کا چند فیصد پبلک آفر کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر نومبر کے دوران عملدرآمد کا پروگرام تھا تاہم بعض ذرائع کے مطابق اس میں کچھ تاخیر ہورہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرامکو تیسری سہ ماہی میں اپنے منافع کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے منافع کے ہدف تک پہنچنے کے لیے ہر وہ کام کرے گی جس کی وہ صلاحیت رکھتی ہے۔آرامکو 20 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی حکومت آرمکو کے قریباً 3 فیصد حصص کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتی ہے۔مقامی بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ حصص کی اندرون ملک طلب مضبوط ہے۔ سعودی بینکوں سے توقع ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ قرض دیا جائے گا تاکہ وہ آرامکو کے حصص کو فنڈ دے سکیں۔بینک انفرادی سرمایہ کاروں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے بھی لیکویڈیٹی تیار کر رہے ہیں۔







