اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا گیا تھا جس آج ایک سال سے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو اپنے …
کرتار پور راہداری معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا گیا تھا جس آج ایک سال سے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں میں کہا کہ کرتار پور راہداری معاہدہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے، یہ معاہدہ احترام انسانیت اور بھائی چارے کے فروغ کے نئے روشن باب وا کرے گا، دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ہمہ جہت ثقافت،مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا مسکن ہے، آئین پاکستان یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، قومی پرچم کا سفید رنگ کا حصہ ان کی نمائندگی کرتا ہے۔








