صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات

باکو ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اس امید کااظہارکیاہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کے چئیرمین کی حیثیت سے نیپال خطے میں امن اوراستحکام کو فروغ دینے میں اپنا کرداراداکرے گا۔انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیروابستہ ممالک کے 18 وین سربراہی اجلاس کے موقع پرنیپال کے وزیراعظم خادگاپرشادشرما سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے نیپال …

باکو ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اس امید کااظہارکیاہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کے چئیرمین کی حیثیت سے نیپال خطے میں امن اوراستحکام کو فروغ دینے میں اپنا کرداراداکرے گا۔انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیروابستہ ممالک کے 18 وین سربراہی اجلاس کے موقع پرنیپال کے وزیراعظم خادگاپرشادشرما سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے نیپال کے وزیراعظم کومقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات،انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اورمروجہ بین الاقوامی قوانین اوراقدارکے منافی اقدامات سے آگاہ کیا۔صدرنے امید ظاہرکی کہ سارک کے چئیرمین ملک کی حیثیت سے نیپال خطے میں امن اوراستحکام کو فروغ دینے میں اپنا کرداراداکرے گا۔ملاقات میں پاکستان اورنیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورتعاون کا جائزہ لیاگیا،صدرمملکت نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ ہورہاہے۔اس موقع پردونوں رہنماوں نے پاکستان اورنیپال کے درمیان اقتصادی تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیا۔صدرمملکت اورنیپال کے وزیراعظم نے دوطرفہ دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوںمیں دوطرفہ تعلقات کو متنوع بنانے کی خواہش بھی ظاہرکی۔

مزید خبریں