صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کا گورنمنٹ سنٹر ماڈل سکول سمن آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت استحکام اور ملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے اوریہی بات اپوزیشن کے لئے خوف اور پریشانی کا باعث ہے ـ15 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہنے والے مولانا فضل الرحمن گذشتہ ڈیڑھ سال سے بے روزگار ہیں اور وہ روزگار کی تلاش کیلئے ہی سڑکوں پر ہیں ـ …

لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت استحکام اور ملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے اوریہی بات اپوزیشن کے لئے خوف اور پریشانی کا باعث ہے ـ15 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہنے والے مولانا فضل الرحمن گذشتہ ڈیڑھ سال سے بے روزگار ہیں اور وہ روزگار کی تلاش کیلئے ہی سڑکوں پر ہیں ـ عوام انہیں پہچان چکے ہیں کہ انہیں اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر لاحق ہے ـمولانا نے برسوں عوام کے ٹیکسوں پر انجوائے کیا ـ اب انہیں اس کا موقع نہیں ملے گا ـ مولانا نے کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے آزادی مارچ اور دھرنے کا شوشہ چھوڑا ہے ـ انہوں نے ملک کو دنیا میں مسلح جتھوں کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ـپاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی جدوجہد کررہاہے لیکن مولانا مسلح جتھے دکھاکر ملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ـقوم نے 2018 ء کے انتخابات میں ان لوگوں سے آزادی حاصل کرلی اب کسی آزادی مارچ کی ضرورت نہیں رہی ـ صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار ہفتہ کے روز سنٹرماڈل سکول سمن آباد میں سائنس میلہ کے حوالے سے تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب او رمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ـصوبائی وزیر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ـ صوبائی وزیر نے کہاکہ بچے قوم کا تابناک مستقبل ہیں ـانہیں حصول تعلیم کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ـ انہو ں نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دورہے او رنئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے تیز رفتار ترقی کی منزل پا سکتے ہیں ـ انہو ں نے کہاکہ گورنمنٹ سنٹر ماڈل سکول سمن آباد بہترین تعلیمی ادارہ ہے جس نے نامور ڈاکٹرز، انجینئرز،سائنس دان او ر ماہرین پیدا کئے ہیں جو ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی اور اپنے بچوں کو بھی اس ادارے سے تعلیم و تربیت دلوائی ہے ـ

مزید خبریں