ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ہالینڈ کا پہلا میچ 4ـ4 گول سے برابر ہو گیا

ایمسٹر ڈیم۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ 4ـ4 گول سے برابر ہو گیا، پاکستان کی طرف سے مبشر علی نے دو جبکہ محمد رضوان اور غضنفر علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہفتہ کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 5ویں …

ایمسٹر ڈیم۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ 4ـ4 گول سے برابر ہو گیا، پاکستان کی طرف سے مبشر علی نے دو جبکہ محمد رضوان اور غضنفر علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہفتہ کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 5ویں منٹ میں مبشر علی کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی تاہم 20 ویں منٹ میں منک وینڈرویرڈن نے ہالینڈ کی طرف سے گول کر کے مقابلہ 1ـ1 سے برابر کر دیا۔صرف ایک منٹ کے بعد بیورن کیلرمین نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی، پاکستان کی جانب غضنفرعلی نے دوسرا گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2ـ2سے برابر کر دیا۔38یں منٹ میں محمد رضوان نے شاندار گول کر کے پاکستان کو 3ـ2 سے برتری دلا دی مگر 14 منٹ بعد ہالینڈ کی طرف سے رابرٹ نے گول کرکے ایک مرتبہ پھر مقابلہ برابر کر دیا، 58 ویں منٹ میں مبشر علی نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلا دی مگر بدقسمتی سے کھیل کے آخری منٹ میں ہالینڈ کے منک وینڈر نے انفرادی طور پر دوسرا گول کر کے مقابلہ 4ـ4 گول سے برابر کر دیا۔ اس طرح یہ سنسنی خیز مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔

مزید خبریں