ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں منگل کو دو پلے آف میچوں کا فیصلہ ہوگا

دبئی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں منگل کو دو کوالیفائنگ پلے آف میچز کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، منگل کو پہلے کوالیفائنگ پلے آف میچ میں یو اے ای اور ہالینڈ کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہونگی، اسی روز دوسرے کوالیفائنگ پلے آف میچ میں نمیبیا اور اومان کی ٹیمیں …

دبئی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں منگل کو دو کوالیفائنگ پلے آف میچز کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، منگل کو پہلے کوالیفائنگ پلے آف میچ میں یو اے ای اور ہالینڈ کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہونگی، اسی روز دوسرے کوالیفائنگ پلے آف میچ میں نمیبیا اور اومان کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں