بیسل ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے ریکارڈ دسویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو شکست دیکر دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، 38 سالہ راجر فیڈرر کا یہ رواں سال میں چوتھا بڑا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جبکہ مجموعی طور …
راجر فیڈرر نے دسویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
بیسل ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے ریکارڈ دسویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو شکست دیکر دسویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، 38 سالہ راجر فیڈرر کا یہ رواں سال میں چوتھا بڑا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 103 واں ایونٹ جیتا۔ انہوں نے 157 ویں اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں حصہ لیا، سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سوئس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا ٹورنامنٹ جیت لیا۔ راجر فیڈرر نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹس میں حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی کو مات دی۔ اس فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کرینگے۔








