اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کو برادر دوست ملک سمجھتا ہے، ترکی کا دلیرانہ موقف دنیا بھر کے لئے مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکی کے 96 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے خط میں کہی۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے 96 ویں یوم جمہوریہ ترک …
وزیراعظم عمران خان کاترکی کے 96 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے خط،یوم جمہوریہ پرترک حکومت اور عوام کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کو برادر دوست ملک سمجھتا ہے، ترکی کا دلیرانہ موقف دنیا بھر کے لئے مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکی کے 96 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اپنے خط میں کہی۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے 96 ویں یوم جمہوریہ ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی دن استعماری قوتوں کے خلاف ترک قوم کی ہمت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام کا دلیرانہ موقف دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لئے مثال بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کو برادر اور دوست ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد ہمیشہ ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جو ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔








