برسبین ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے جیت لی، مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 117 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کیلئے 118 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں میزبان ٹیم نے 1 وکٹ …
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی،

مزید خبریں
برسبین ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے جیت لی، مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 117 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کیلئے 118 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں میزبان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 60 اور سٹیون سمتھ نے ناقابل شکست 53 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بدھ کو برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پوری آئی لینڈرز ٹیم 19 ویں اوور میں 117 رنز بناکر پولین لوٹ گئی۔ کوسال پریرا 27 اور دانوشکا 21 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بلی سٹینلیک، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر اور زامپا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت کینگروز نے مطلوبہ ہدف بآسانی 13 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 60 اور سٹیون سمتھ نے ناقابل شکست 53 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیوڈ وارنر کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








