پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

سڈنی ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے پہلی وکٹ پر جاندار آغاز فراہم کیا، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی، پاکستان ٹیم نے 135 …

سڈنی ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے پہلی وکٹ پر جاندار آغاز فراہم کیا، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی، پاکستان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان 43، کپتان بابر اعظم 34 اور حارث سہیل 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاداب خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعرات کو سڈنی میں کھیلے گئے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان کرس لین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، نیتھن مکسوینی 30، کپتان کرس لین 24، ایلکس راس نے 17 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب خان نے تین جبکہ محمد عرفان، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 78 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔ کپتان بابر اعظم پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر ڈینیئل فیلنزکی گیند پر باکسٹر ہولٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، فخر زمان دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو للوڈ پوپی کی گیند پر گبسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

مزید خبریں