آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

میلبورن ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بڑے مارجن 134 رنز …

میلبورن ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بڑے مارجن 134 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹون سے شکست دی۔ اس سے قبل پرائم منسٹر الیون نے سری لنکن ٹیم کو ٹور میچ میں 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں