اسلام آباد ۔ 07نومبر(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے' ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تنخواہ سے ہر ماہ20ہزار روپے بہبود فنڈ میں دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی سربراہی میں سینیٹ سیکرٹریٹ ملازمین کے بہبود فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس …
، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ملازمین کے بہبود فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07نومبر(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے’ ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تنخواہ سے ہر ماہ20ہزار روپے بہبود فنڈ میں دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی سربراہی میں سینیٹ سیکرٹریٹ ملازمین کے بہبود فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کہ پارلیمانی اداروں کے کام کے طریقہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود انتہائی اہم ہے، اراکین سینیٹ دل کھول کر عطیات دیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر فلاح و بہبود پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس میں ملازمین کی مالی معاونت کی درخواستوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔سیکرٹری سینیٹ محمد انور اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے فنڈ کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ سینیٹرز اعظم سواتی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ثناء جمالی نے بھی اجلاس شرکت کی۔








