صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے یورپی یونین اور جمہوریہ چیک کے نامزد سفیروں کی ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یورپی یونین کی نامزد سفیر اندرولا کامینارا اور چیک ریپبلک کے نامزد سفیر ٹامس سمیٹانکا نے سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعرات کو دونوں ممالک کے سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یورپی یونین کی نامزد سفیر اندرولا کامینارا اور چیک ریپبلک کے نامزد سفیر ٹامس سمیٹانکا نے سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعرات کو دونوں ممالک کے سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا، بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطہ کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ صدر مملکت نے سفراء کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں