پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتشار اور فرقہ واریت سے پاک جدید اسلامی معاشرے کی جانب گامزن ہے، نورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتشار اور فرقہ واریت سے پاک جدید اسلامی معاشرے کی جانب گامزن ہے۔وہ جمعرات کو نیشنل براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں عیدمیلادالنبی ۖ کی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے منعقدہ …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتشار اور فرقہ واریت سے پاک جدید اسلامی معاشرے کی جانب گامزن ہے۔وہ جمعرات کو نیشنل براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں عیدمیلادالنبی ۖ کی تقریبات کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے منعقدہ کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے تخلیق پاکستان کی بنیاد پر جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ریاست مدینہ کے حوالے سے باتیں بانیان پاکستان کی طرف سے وضع کردہ حقیقی اسلامی معاشرے کے اہداف کے حصول کیلئے ہیں۔انہوں نے ملک میں نعت، قومی اور مذہبی ثقافت کے فروغ کیلئے ریڈیوپاکستان کے کردار کوسراہا۔تقریب کے اختتام پر مذہبی امور کے وزیر نورالحق قادری، اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ پروگرام ریڈیو پاکستان کے میڈیم ویو اور ایف ایم۔93،ایف ایم۔94 اور ایف ایم۔101 نیٹ ورکس اور پی ٹی وی سے براہ راست نشر کیا گیا۔12 ربیع اول کی صبح یہ پروگرام ان تمام چینلز سے دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں