سنگا پور ۔ 07 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مختصر وقت میں سکھ برادری سے کیا گیا ''کرتارپور راہداری'' کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سنگاپور میں سکھ برادری کی طرف سے باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ یہ ''تصویری نمائش، سکھ …
وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مختصر وقت میں ”کرتارپور راہداری” کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
سنگا پور ۔ 07 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مختصر وقت میں سکھ برادری سے کیا گیا ”کرتارپور راہداری” کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سنگاپور میں سکھ برادری کی طرف سے باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ یہ ”تصویری نمائش، سکھ دھرم کے بانی باباگرونانک کے پاک سرزمین (پاکستان) کی طرف کئے گئے سفر اور ان مقامات کی تاریخی اہمیت سے متعلق ہے ۔ تصویری نمائش ”گوردوارہ گرو سنگھ سبھا” سنگاپور کے مرکزی ہال میں سجائی گئی ہے۔ نمائش میں بین الاقوامی شہرت کے حامل شہرہ آفاق کتب ”پاکستان میں سکھوں کی میراث، ایک گم گشتہ تاریخ اور تلاش۔پیہم” کے مصنف سکھ دھرم کے معروف سکالراور محقق امردیپ سنگھ کی طرف سے بنائی گئی تصاویر رکھی گئی ہیں۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد پاکستان میں سکھ ازم کی میراث اور باباگرونانک سرکار کے سفر پاکستان کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ امردیپ سنگھ نے ان تصاویر کے ذریعے جس طرح پاکستان میں موجود سکھ ازم کی تاریخ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انتہائی مختصر وقت میں سکھ برادری سے کیا گیا ”کرتارپور راہداری” کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اور 9 نومبر کے دن وزیراعظم پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے اس خیرسگالی کے اقدام سے ہماری سکھ برادری بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منا سکے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے پاکستان کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی اور خیر سگالی کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا۔








