وزیراعظم عمران خان کرتار پور پہنچ گئے، کرتار پور صاحب راہداری کا افتتاح کریں گے

کرتار پور ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کرتار پور پہنچ گئے جہاں وہ کرتار پور صاحب راہداری کا افتتاح کریں گے۔ کرتار پور صاحب راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی تعمیر اور تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے جو اب دنیا میں سکھوں کا سب سے بڑا گوردوارہ بن چکا ہے۔ گوردوارہ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام ریکارڈ مدت …

کرتار پور ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کرتار پور پہنچ گئے جہاں وہ کرتار پور صاحب راہداری کا افتتاح کریں گے۔ کرتار پور صاحب راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی تعمیر اور تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے جو اب دنیا میں سکھوں کا سب سے بڑا گوردوارہ بن چکا ہے۔ گوردوارہ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ کرتار پور صاحب راہداری کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ءکو رکھا گیا اور آج پاکستان نہ صرف اپنی سرحد کو سکھ یاتریوں کیلئے کھول رہا ہے بلکہ سکھ برادری کیلئے اس کے دل بھی کشادہ ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کیلئے لازوال تحفہ سکھ برادری کے رہنما باباگرونانک دیوجی کی عزت کے حوالہ سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ سکھ برادری نے ہمیشہ یہ خواہش کی تھی کہ وہ اپنے مقدس مقام تک بآسانی پہنچ کر اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔ ہفتہ کو کرتار پور صاحب راہداری کے افتتاح سے خطہ میں امن اور سلامتی کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہماری آئندہ نسلوں اور اس خطہ کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے امن و امان کا قیام ضروری ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور پرامن ہمسائیگی سے ہمیں برصغیر کے عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے کام کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں