سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پی ٹی وی سے گفتگو

کرتارپور۔ 09 نومبر (اے پی پی)سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کرتارپور راہداری کے کھلنے پر خوش ہے۔ ہفتہ کو یہاں راہداری کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کیلئے جب وہ سکھ یاتریوں کے ہمراہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے تو پاکستان ٹیلی ویژن …

کرتارپور۔ 09 نومبر (اے پی پی)سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کرتارپور راہداری کے کھلنے پر خوش ہے۔ ہفتہ کو یہاں راہداری کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کیلئے جب وہ سکھ یاتریوں کے ہمراہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے تو پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری اپنے مقدس مقام تک باسہولت اور آسان رسائی کی فراہمی کے حوالے سے تعمیر کی گئی راہداری پر حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہے۔

مزید خبریں